پولیو کے خاتمے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں، اے ڈی سی سکھر

جمعہ 15 فروری 2013 18:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15فروری۔2013ء) اے ڈی سی سکھر مبین الاہی نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں جس کے لئے عام شہریوں ،سول سوسائٹی ،صحافیوں اور سماجی کارکن شعور اجاگر کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں سول اسپتال سکھر میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر آغا سمیع اللہ نے بتایا کہ پولیو کے خلاف مہم 18,19,20 فروری سے شروع کی جائے گی اس سلسلے میں تمام تر اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور انسداد پولیو مہم کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جو مقررہ تاریخ پر اپنے اپنے علاقوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی ۔اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر جے رام داس ،ڈاکٹر کریم بلوچ ،ڈبلیو ایچ او سکھر ریجن کے ڈاکٹر ہمایوں کبیر ،ڈاکٹرعاطف کاظمی اور دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :