فیصل آباد: نہرکا بند ٹوٹ گیا،4افراد کے ڈوبنے کا خدشہ

ہفتہ 16 فروری 2013 12:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری 2013ء) فیصل آباد کے علاقے عبداللہ پور کے مقام پر نہر میں ڈوبے افراد کی تلاش کےلئے واسا نے مشینری بھیج دی ہے۔ دس گھنٹوں سے زائد گزرنے کے باوجود بھی ڈوبنے والے افراد کو نہیں نکالا جا سکا۔ فیصل آباد میں عبداللہ پور کے مقام پر نہر میں شگاف پڑنے سے زیر تعمیر انڈر پاس میں پانی بھر گیا تھا۔

(جاری ہے)

بیس فٹ گہرے گڑھے میں پانی بھرنے سے چھ افراد ڈوب گئے تھے،جن میں چارشہریوں اختر، محمود، قدیر اور عاطف کی تلاش تاحال جاری ہے۔

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر واسا نے جائےحادثہ پرمشینری بھیج دی ہے۔زمین کے دلدلی ہوجانےکے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔ سیکرٹری مواصلات اعظم سلیمان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔کیمٹی تین روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :