سکھر، بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ، لوگوں نے مزیدار کھانوں کے لئے مچھلی مارکیٹوں کا رخ کر لیا

ہفتہ 16 فروری 2013 22:27

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16فروری۔2013ء) سکھر میں گزشتہ دو روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے بعد موسم توخوشگوارہو گیا ہے بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہریوں نے مچھلی کھانے سے لطف اندواز ہونے کیلئے مچھلی مارکیٹوں کا رخ کرنا شروع کر دیا تاکہ سہانے موسم کا مزہ دوبالاہو سکے مگر وہاں پر مچھلیوں کی آسمان کو چھوتی قیمتوں نے انہیں حیران و پریشان کردیاسردی میں اضافے کے بعد مچھلیوں کی مانگ میں بے تحاشہ اضافہ کے باعث مارکیٹ میں دستیاب ڈمبرا‘ملی‘ فوجی کھگگا ‘سنگاڑا مچھلیوں کی قیمتیں20 سے 30 روپے فی کلو تک بڑھ چکی ہیں جبکہ مارکیٹ میں مختلف اقسام کی مچھلیاں کم سے کم 280 اور زیادہ سے زیادہ 360 روپے کلو تک میں دستیاب ہے سردی کے موسم میں شہریوں کی جانب سے زیادہ تر ڈمبرا مچھلی کو ترجیح دی جارہی ہے مگر لگتا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث لوگ اس موسم میں بھی مچھلی کھانے سے محروم ہو جائینگے لیکن مچھلی کی خریداری کیلئے آنے والے خریداروں کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد مچھلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے لیکن اس ٹھنڈے موسم میں مچھلی کھانے کیلئے شہریوں کو ان کی قیمتوں سے کمپرومائس کرنا پڑ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :