سانحہ کوئٹہ کیخلاف سکھرمیں اہل تشیع کا احتجاجی مظاہرہ ‘حکومت کیخلاف نعرے بازی ‘میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کا مطالبہ

اتوار 17 فروری 2013 21:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17فروری۔2013ء) سانحہ کوئٹہ کے خلاف اندرون سندھ سمیت سکھرمیں بھی سانحہ کوئٹہ کے خلاف شیعہ کارکنان سڑکوں پر نکل آئے ،دہشت گردوں کے خلاف شگاف نعرے بازی کی اورسانحہ کوئٹہ میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی سانحہ کوئٹہ کے خلاف شیعہ کارکنان و رہنماؤں میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کارکنان نے شیعہ رہنماؤں کی قیادت میں ڈنڈا برادرریلیاں نکالی اور شہر کے مختلف علاقوں کا گشتشروع کر دیاگیا اور شہر کے بازار وں کو بند کرانے کیلئے لبیک یا حسین  کے فلگ شگاف نعروں کا استعمال کیا کارکنان کی آمد پر دکانداروں نے اپنی دکانیں بند کرنا شروع کر دی جبکہ سکھر کی مختلف کاروباری انجمنوں نے بھی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے اپنے کاروبار بند رکھے جبکہ سڑکوں پرٹریفک معمول سے کم رہا جس کی وجہ سے لو گوں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑا ہڑتال کی وجہ سے سکھر پٹرول پمپس بھی بند ہو گئے جبکہ ہڑتال کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے سخت حفا ظتی انتظا ما ت کیے ہیں پو لیس و رینجرز کی بھا ری جمعیت شہر کی سڑکوں و با زاروں میں تعینات کی ہے۔