تحریک منہاج القرآن ،پاکستان عوامی تحریک ضلع سکھر کی تنظیم سازی کیلئے عہدیداران کا چناوٴ

اتوار 17 فروری 2013 21:21

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17فروری۔2013ء) تحریک منہاج القرآن اورپاکستان عوامی تحریک ضلع سکھر کی تنظیم سازی کیلئے عہدیداران کا چناوٴ عمل میں لایا گیا ، تحریک منہاج القران کے پریس ترجمان کے اعلامیہ کیمطابق علامہ مولانا مفتی پیر بخش باروی سرپرست،میاں محمدرفیق آرائیں نائب سرپرست،بشیر احمدچنہ صدر، صاحبزادہ حبیب ناصر قادری سینئر نائب صدر ، محمد عارف قریشی نائب صدر اول ، حاجی تسلیم احمد نائب صدر دوئم ، حرمجاہد غوث عنایت اللہ ناظم ، ماسٹر منے علی کرم انصاری نائب ناظم، علی حیدر ڈارناظم مالیات ، طاہر حسین کھوکرسیکریٹری انفارمیشن سیل، قاری نصیر احمد ناظم دعوت، اللہ وسایا اندھرناظم تربیت، ارشاد احمدناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، پاکستان عوامی تحریک سکھر کیلئے آرگنائزرمنظوراحمد، ڈپٹی آرگنائزر محمد اکرم درانی، ممبران میں ممتاز علی ، احمد علی لغاری ، محمد ابراہیم شیخ، فرید احمد بھرنڈی ،اشفاق احمد میرانی، جبکہ مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ سکھر سٹی کیلئے محمد حسن رضا مصطفوی صدر، الطاف حسین وائس پریزیڈنٹ، عطاء اللہ مصطفوی ناظم ، محمد ظفر قادری،نائب ناظم، ممتاز علی مصطفوی جنرل سیکریٹری،زاہد مصطفوی انفاررمیشن سیکریٹری، خدابخش فنانس سیکریٹری کا چناؤ عمل میں آیا ہے۔