جنوبی افریقا دوسرے ٹیسٹ میں بھی فتح یاب ،سیریز بھی جیت لی

اتوار 17 فروری 2013 21:43

جنوبی افریقا دوسرے ٹیسٹ میں بھی فتح یاب ،سیریز بھی جیت لی
{#EVENT_IMAGE_1#}کیپ ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری۔2013ء)جنوبی افریقا نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان کو4وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2 صفر سے جیت لی ہے ۔کیپ ٹاوٴن ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں پاکستانی ٹیم ایک مرتبہ پھر دھوکہ دے گئی اور پوری ٹیم 169رنز پرڈھیر ہو گئی،میزبان ٹیم نے 182رنز کا ٹارگٹ 6وکٹ پر حاصل کر لیا۔دوسری اننگ میں پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے4وکٹ حاصل کئے اور میچ میں مجموعی طور پر10وکٹیں حاصل کیں،عمر گل اور تنور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

پاکستان نے آج دوسری نامکمل اننگز 100 چار کھلاڑی آوٴٹ پرشروع کی تو مصباح الحق 44 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے،پہلی اننگ کے سنچری میکراسد شفیق 19رنز بنا سکے جس کے بعد روایت کے ہاتھوں مجبور پاکستانی بیٹنگ لائن روایت کی دوہرانے پر مجبور ہو گئی اورپو ری ٹیم 169رنز بناکر ڈھیر ہو گئی فلینڈر نے چار،ڈیل اسٹین اور پیٹریسن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقا کو 182رنز کا آسان ہدف ملا جسے ہاشم آملا نے آسان تر بنا دیاانہوں نے 58رنز بنائے۔جنوبی افریقا نے ہدف چھ وکٹ پر حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز جیت لی۔