فیصل آباد،انڈر پاس میں ڈوبنے والے 3 افراد کی تلاش جاری

پیر 18 فروری 2013 13:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 18فروری 2013ء ) فیصل آباد میں انڈر پاس میں ڈوبنے والے تین افراد کی تلاش کاکام تیسرے روز بھی جاری رہا جبکہ ایک نوجوان کی لاش گزشتہ روز نکال لی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جمعے کی شب عبداللہ پور میں نہر میں شگاف پڑجانے سے زیر تعمیر انڈرپاس میں پانی بھر گیا تھا جس میں چارنوجوان گرکر ڈوب گئے تھے۔ ڈوبنے والے 4 افراد میں سے محمود نامی نوجوان کی لاش گزشتہ روز نکال لی گئی تھی۔ باقی تین کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں آپریشن میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :