کوئٹہ واقعہ کے بعد سکھر میں مسلم لیگ (ف) کا جلسہ ملتوی کردیاگیا

پیر 18 فروری 2013 21:55

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18فروری۔2013ء) سکھر ریلوے گراؤنڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ف)ریلوئے لیبر ڈویژن کی جانب سے منعقدہ جلسہ کوئٹہ واقعہ کے خلاف یوم سوگ کے باعث ملتوی ہو گیا،منعقد جلسے میں پی ایم ایل ف کے قائدین سمیت اہم رہنماؤں کی شرکتمتوقع تھی جبکہ دوسری جانب جلسہ گاہ پرمکمل تیاریاں کر دی گئی تھی اور سکھر ریلوئے اسٹیشن کے سامنے لبر ڈویژن کے کارکنان نے خوبصورت پنڈال سجایا دیا تھا تاہم یوم سوگ اور ہٹرتال کی وجہ سے جلسہ منعقدہ نہیں ہو سکا اس موقع پر لیبر ڈویژن کے رہنما نثار ابڑو کا کہنا تھا کہ تاہم قائدین کی جانب سے سانحہ کوئٹہ کے خلاف یوم سوگ کے موقع پر اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ جلسہ ملتوی کیا گیا ہے تاہم جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائیگا جس میں پی ایم ایل ف کے قائدین سمیت رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہو گی ۔