سندھ کے بارش متاثرین تاحال امدادی رقم سے محروم

بدھ 20 فروری 2013 23:21

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20فروری۔2013ء) سندھ کے بارش متاثرین تاحال امدادی رقم سے محروم ،کئی ماہ گذرنے کے باوجود حکومت متاثرین کو امداد رقم فراہم نہیں کرسکی ،متاثرین مایوسی کا شکار دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور تفصیلات کے مطابق کچھ ماہ قبل سندھ بھر میں ہونی والی تباہ کن بارشوں کے نتیجے میں سندھ سمیت سکھر اور اس کے گرد نواح کے علاقوں کے علاقہ مکین اپنے آشیانوں کی چھتیں اور دیگر قیمتی سامان کھو بیٹھے حکومت کی جانب سے بارش متاثرین کو فوری ریلیف اور امدادرقم فراہم کرنے کا دعوہ کیا گیا مگر ابتک یہ دعواہ صرف بیان بازی تک ہی محدود رہ گیا ہے دو ماہ قبل سکھر کے پبلک اسکول میں بارش متاثرین کو صرف تین سے چارسو راشن بیگ تقسیم کر کے انہیں دلاسا دیا گیا تھا کہ انہیں بہت جلد امدادی رقم فراہم کی جائیگی مگر حکمرانوں کی ناانصافیاں اور سکھر کے منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کے باعث سکھر کے مختلف علاقوں کے متاثرین ابتک بے یار و مددگار حکومتی امداد کے منتظر کبھی ضلعی دفترتو کبھی مختیارکار آفس کے چکر لگاتے ہوئے نظر آتے ہیں،بارش کی زد میں سکھر سمیت گرد نواح کے کچے اور پکے مکانات بھی بچ نہ سکے تھے ہر جگہ مایوسی اور پریشانی کا عالم تھا ، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے اپنے آشیانے کو بنانا انتہائی مشکل ہے متاثرین اپنے آشیانوں کی تعمیر کے لئے امداد رقم کے منتظر ہیں کے جلد انہیں امدادی رقم ملے تو وہ اپنے اجڑے آشیانے دوبارہ تعمیر کرسکے حکومت کی جانب سے فوری امداد کے سلسلے میں متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے ازالے کیلئے کیا جانے والا سروے بھی مکمل ہو چکا ہے سندھ کے بارش متاثرین کی امداد کیلئے سندھ حکومت نے کئی بار وفاقی حکومت کو خط لکھے ہیں جس کے ثبوت کچھ ماہ قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دورہ سادہ بیلا میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا تھا مگر تاہم حکومت کی جانب سے سکھر اور اس کے گرد نواح کے متاثرین میں کسی بھی متاثرہ افراد کو گھر کی تعمیر،یا مرمتی کام کی مدد میں امدادی رقم فراہم نہیں کیجا سکی ہے سکھر اور اس کے گرد نواح کے بارش متاثرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے سکھر اور اس کے گرد نواح کے بارش متاثرین کو فوری امدادی رقم فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے آشیانے کو دوبارہ آباد کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :