سانحہ جیکب آباد،میرپور ماتھیلو، ڈھرکی، گھوٹکی، اوباڑو سمیت سند ھ کے مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری

جمعہ 22 فروری 2013 19:56

میرپور ماتھیلو/ڈھرکی/ گھوٹکی/ اوباڑو/خانپور مہر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22فروری۔2013ء) جیکب آباد میں پیر سید حسین شاہ کے مذہبی اجتماع کے قریب بم دھماکے کیخلاف میرپور ماتھیلو، ڈھرکی، گھوٹکی، اوباڑو، خانپور مہر اور جھروال سمیت سند ھ کے مختلف شہروں میں جمعہ کومسلسل دوسرے روزبھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اس دوران حسین شاہ کے سینکڑوں مرید اور عقیدتمند دن بھر ٹولیوں کی شکل میں گشت کرکے دکانیں اور شاپنگ سنٹر بند کراتے رہے۔

(جاری ہے)

ادھر بھٹائی چوک سے گھنٹہ گھر تک پیر حسین شاہ بخاری کے مریدین نے احتجاجی جلوس نکالا اور مظاہرہ کیا۔ انہوں نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث ایک تنظیم کے ارکان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جبکہ اس دوران ٹریفک جزوی طور پر بند رہی۔