پسنی:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6مزدورجاں بحق

اتوار 24 فروری 2013 12:20

پسنی:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6مزدورجاں بحق
{#EVENT_IMAGE_1#}گوادر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری۔2013ء) گوادر پسنی کے علاقے کوسٹل ہائی وے کے قریب گزشتہ رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چھ مزدور جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

لیویزذرائع کےمطابق گوادر میں پسنی کے علاقے کوسٹل ہائی وے کے قریب تین موٹرسائیکلوں پرسوارنامعلوم افراد مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق ہوگئے ۔گزشتہ رات ان کے کیمپ پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ سو رہے تھے۔ خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے ان مزدوروں کی میتیں پسنی سول ہسپتال منتقل کردی گئیں ہیں ۔ وہاں موجود مزدوروں کو کوسٹل ہائی وے پر تعمیراتی کام سرانجام دینے پر پہلے بھی قتل کی دھمکیاں دی جاچکی تھیں۔

پسنی:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6مزدورجاں بحق

متعلقہ عنوان :