سندھ میں ہندو برادری اور قوم پرستوں کا فریال بی بی کومبینہ طورپرزبردستی اسلام قبول کرانے کیخلاف یوم سوگ ، ہندوؤں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں ، اپنی حمایت میں قوم پرستوں کی ریلیوں اور مظاہروں میں شرکت سے گریز

اتوار 24 فروری 2013 21:21

میرپور ماتھیلو/ کوٹ غلام محمد/سکھر/جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24فروری۔2013ء) میرپور ماتھیلو، کوٹ غلام محمد اورجیکب آبادسمیت سندھ بھرمیں ہندو برادری اور قوم پرست جماعتوں نے ایک سال قبل (رنکل کماری)فریال بی بی کومبینہ طورپرزبردستی مسلمان کئے جانے کیخلاف24فروری کویوم سوگ منایا۔ اس موقع پر ہندو برادری کے لوگوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں ۔

(جاری ہے)

میرپور ماتھیلو میں جبکہ بھوتائی چوک پر جئے سندھ قومی محاذ و دیگر قوم پرست پارٹیوں نے فقیر رمضان کلوڑ، یوسف بوزدار اور قادری چنڑ کلی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اقلیتوں کی بیٹیوں کو زبردستی مسلمان کرنا ایک غلط عمل ہے اور سندھ میں ہندوؤں کیساتھ ناانصافیاں بند کی جائیں اور ان کی بچیوں کو مسلمان کرنے کے عمل کو روکا جائے۔

ادھر کوٹ غلام محمد،سکھراورجیکب آباد سمیت سندھ کے دیگرشہروں میں بھی فریال بی بی کومبینہ طورپرزبردستی اسلام قبول کرانے کیخلاف یوم سوگ منایاگیا۔یوم سوگ کے موقع پر ہندوؤں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں تاہم انہوں نے قوم پرستوں کی طر ف سے اپنی حمایت میں ہونے والی ریلیوں اور مظاہروں میں شرکت نہیں کی ۔

متعلقہ عنوان :