بھارت افغان محاذ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے: چک ہیگل

منگل 26 فروری 2013 20:27

بھارت افغان محاذ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے: چک ہیگل
{#EVENT_IMAGE_1#} واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری۔2013ء) نامزد امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت افغانستان میں دہشتگردوں کی مالی معاونت کر رہا ہے۔ نامزد امریکی وزیر دفاع کی 2011ء میں کی گئی ایک اہم تقریر منظر عام پر آگئی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت، افغانستان میں دہشتگردوں کی مالی معاونت کر رہا ہے جس سے پاکستان کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے۔

بھارت افغان محاذ کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

چیک ہیگل کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے افغانستان کو پاکستان کے خلاف سیکنڈ فرنٹ کی صورت استعمال کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف پاکستان میں دہشتگردی بڑھی ہے بلکہ اس کے مسائل میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کی سپورٹ کو کئی پیرائے میں دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ گزشتہ کچھ عرصہ سے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بگاڑ پیدا ہو چکا ہے۔

دوسری جانب بھارت نے امریکی صدر باراک اوبامہ کی جانب سے نامزد وزیر دفاع چیک ہیگل کے بیانات کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بھارت اپنے ہمسائیہ ممالک میں امن، ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :