ہم آہنگی نہ ہونےکا فائدہ دہشتگرداٹھا رہے ہیں،صاحبزاہ فضل

بدھ 27 فروری 2013 13:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری 2013ء) سنی اتحاد کونسل کے چیرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں میں ہم آہنگی نہ ہونے کا فائدہ دہشت گرد اٹھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ دہشت گردی کے ایشو پر جمہوری قوتوں اور فوج میں مکالمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک ملک بھر میں فرقہ وارانہ دہشت گردی پھیلانے کے لئے سرگرم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل روحانی شخصیات اور مزارات پر حملوں کے خلاف یکم مارچ کو یوم احتجاج منائے گی۔