فیصل آباد کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں ، گزشتہ ماہ کے دوران328ملزم گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی

جمعہ 1 مارچ 2013 16:24

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 1مارچ 2013ء) فیصل آباد پولیس کا انسدادجرائم کے سلسلہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیاں،اسلحہ و منشیات برآمد،اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابقCPOفیصل آباد بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے ہر تھانہ کی سطح پر خصوصی ریڈنگ پارٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں۔

ان ریڈنگ پارٹیوں نے مختلف مقامات پرریڈ کر کے گزشتہ ماہ کے دوران اشتہاریوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ اسلحہ ناجائزاور منشیات فروشوں کے خلاف کی موثر کاروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات سے منشیات فروشوں ،نا جا ئز اسلحہ رکھنے والوں اور مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا ۔جن کی تفصیل ذیل ہے۔منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی کاروائی کے دوران328مقدمات درج کر کے328ملزمان کو گرفتارکیا گیااوران کے قبضہ سے چرس49719 گرام ، ہیروئن9455 گرام ،بھنگ2050گرام،پوست خشک1.600گرام،لاہن250لیٹر،بھکی2050کلوگرام اور شراب کی2043 بوتلیں برآمدکیں۔

(جاری ہے)

نیز 22 شرابیوں اور 1 چالو بھٹی بھی برآمد کی گئی ہے۔اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مختلف تھانہ جات میں269مقدمات درج کر کے 269ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن کے قبضہ سے149 عددپسٹل30بور،بندوق56 عدد، کلاشنکوف 3 عدد، رائفل 25 عدد،ریوالور 20 عدد، کاربین 4 عدد،چھری 1 عدد اور640عدد گولیاں /کارتوس برآمدکئے۔مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں کی گئی کاروائی میں فیصل آباد پولیس نے گزشتہ ایک ماہ میں935 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا ۔جن میں Aکیٹیگری کے177مجرم اشتہاری اورBکیٹیگری کے758مجرمان اشتہاری شامل ہیں ۔نیز92عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔