سکھر ،را ئلٹی کے نام پر بھتہ و صول کر نے کیخلاف ٹریکٹر ٹرا لی ڈا رئیوروں کااحتجاجی مظا ہرہ

جمعہ 1 مارچ 2013 22:05

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1مارچ۔2013ء) سکھر ضلع میں ٹر یکٹر ٹرا لی ڈا رئیوروں سے را ئلٹی کے نام پر تین سو سے سارھے چا ر سو روپے بھتہ وسو ل کر نے کے خلاف ٹریکٹر ٹرا لی ڈا رئیوروں کی بڑی تعداد نے پریس کلب کے سامنے سکھر ڈسٹرکٹ ٹریکٹر ٹرا لی ایسوسی ایشن کے عہدیداران جمیل کو لا چی ، محمد بخش جتو ئی و دیگر کی قیا دت میں احتجاجی مظا ہرہ کیا اور نعرے با زی کی۔

(جاری ہے)

رہنما ؤں نے اس مو قع پر میڈیا کو بتا یا کہ سکھر و روہری کے بعض مقامات پر ان سے پتھر ، ریتی اور بجری کی رائلٹی کے نام پر زبردستی بھتہ وصول کیا جا رہا ہے جس کی سر پر ستی وفا قی وزیر اور ان کے داماد کر رہے ہیں حا لا نکہ اس حوا لے سیسندھ ہا ئی کو رٹ نے کسی بھی قسم کے بھتے کو ختم کر دیا ہے مگر اس کے با وجود وفاقی وزیر اور اس کے داماد کے لوگ انتظا میہ کی طا قت سے یہ بھتہ وصو ل کر رہے ہیں انہوں نے مطا لبہ کیا کہ ٹریکٹر ٹرا کی ڈرا ئیوروں سے زبردستی بھتے کی وصو لی کا سلسلہ بند کیا جا ئے

متعلقہ عنوان :