ایف آئی اے بے گناہوں کے خون پر سیاست کر نے والے رحمن ملک کانام ای سی ایل میں ڈالے، رحمن ملک دنیا کا جھوٹا ترین اور مکار شخص ہے جس پر کسی کو اعتبار نہیں رہا ،زر بابا کو الیکشن سے فرار نہیں ہو نے دیں گے ،صوبا ئی وزیر قا نون پنجاب رانا ثناء للہ خا ں کی میڈیا سے گفتگو

پیر 4 مارچ 2013 20:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4مارچ۔2013ء) صوبا ئی وزیر قا نون پنجاب رانا ثناء للہ خا ں نے کہا ہے کہ رحمان ملک ایجنسیوں کا ایجنٹ ہے اس کا نا م ای سی ایل میں شا مل کیا جا ئے یہ شخص گزشتہ 5سا ل سے بے گنا افراد کے خون پر سیاست کر رہا ہے نگران سیٹ اپ آتے ہی یہ ملک سے فرار ہو جا ئے گا ۔وہ پیرکو یہاں جنرل ہسپتال میں نئی ایکسرے کی تنصیب کے مو قع پر میڈیا کے نما ئندو ں سے گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ رحمن ملک سند ھ اور بلو چستان مین مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہو ئی مقبولیت سے بو کھلا کر الٹے سیدھے بیان دے رہا ہے اور سیا سی طور پر راہ فرار چا ہتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ شخص دنیا کا جھوٹا ترین اور مکار شخص ہے جس اب کسی بھی ملک کو اعتبار نہیں رہا۔ انہو ں نے ایف آئی اے سے مطا لبہ کیا کی یہ شخص گزشتہ 5سال سے بے گناہ افراد کے خون پر سیا ست کر رہا ہے اس کا نام ای سی ایل میں ڈا لا جا ئے تا کہ یہ ملک سے فرار نہ ہو نے پا ئے انہوں نے کہا کہ پا کستان میں جتنی دہشت گردی ہو رہی ہے ایجنسیوں کے اس ایجنٹ کو پہلے سے پتہ ہوتا ہے انہوں کہا کہ ملک کا ان داتا اگر صرف اپنی ہی دولت واپس لے آئے تو ملک کے سارے قرضے اْتر سکتے ہیں انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )ملک میں ہو نے والی ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کر تی ہے اور زر بابا کو الیکشن سے فرار نہیں ہو نے دے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں فیصل آباد ہا ئیکورٹ بنچ کا مسودہ پاس کروا لیا جا ئے گا دریں ثناء انہوں نے جنرل ہسپتال میں نئی ایکسرے مشیں کا افتتاح کیا