بھارت سے سرکریک تنازعہ حد بندی پر ہے،آصف سندھیلہ

منگل 5 مارچ 2013 18:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2013ء) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آصف سندھیلہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تنازعہ سرکریک پر حد بندی پر ہے۔ پاک بحریہ سرکریک کے مسئلے پرامن حل کی خواہشمند ہے۔بحریہ یونیورسٹی کراچی میں پانچویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سرکریک کے مسئلے پر بھارت کے ساتھ مذاکرات اپریل میں متوقع ہیں اس سے قبل بارہ مرتبہ مذکرات کئے جاچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ نے سمندر کے ذریعے دہشت گردی کو روکنے کیلئیے ہمیشہ کی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورحاضر میں اکیانوے فیصد تجارت سمندری رستے کے ذریعے کی جاتی ہے۔چیف آف نیول اسٹاف نے کہا کہ سمندر کے ذریعے ہونیوالی بحری قزاقی اور دہشت گردی نے ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے مفادات مشترکہ ہونگے ملکوں کے درمیان تعاون اور رابطے بھی مضبوط ہونگے۔

کانفرنس میں امریکہ چین سمیت مختلف ممالک کے نیوی کے افسران اور تحقیق دانوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب میں مختلف ممالک کے مندوبین کا کہنا تھا کہ بحری قزاقی اور سمندری راستوں پر ہونیوالی دہشت گردی سے نہ عالمی سطح پر تجارت متاثر ہوتا ہے بلکہ دنیا کیلئے سنگین خطرے کے طور پر سامنے آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :