سیاست کے ذریعے عوام کی خدمت کی جا سکتی ہے‘ نیشنل پارٹی کی سیاست کا محوربلوچ قوم اور سرزمین بلوچستان ہے‘ بلوچستان کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے غوث بخش بزنجو کے فلسفے کو پروان چڑھایا جائے، نیشنل پارٹی کے بانی و قوم پرست لیڈر ڈاکٹر عبدالحیٰ بلوچ کی گفتگو

جمعہ 8 مارچ 2013 15:49

سبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 8مارچ 2013ء ) نیشنل پارٹی کے بانی و قوم پرست لیڈر ڈاکٹر عبدالحیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ سیاست کے زریعے ہی عوام کی خدمت کی جا سکتی ہے نیشنل پارٹی کی سیاست کا محوربلوچ قوم اور سرزمین بلوچستان ہے بلوچستان کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے غوث بخش بزنجو کے فلسفے کو پروان چڑھایا جائے۔ وہ یہاں ” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

آئی این پی۔ 8مارچ 2013ء “سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر نیشنل پارٹی سبی کے صدر یار محمد بنگل زئی ، جنرل سیکرٹری میر سیلم عمر رند ، اللہ بخش مری بھی موجود تھے ، ڈاکٹر عبدالحیٰ بلوچ نے کہا نیشنل پارٹی بلوچستان میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی فکر کو پروان چڑھا کر اہل بلوچستان کو مسائل کے گرداب سے نکالا جاسکتا ہے ، نیشنل پارٹی نے ہمیشہ مظلوم ومحکوم اقوام کے حقوق کیلئے جدوجہد اور ہر فورم پر آواز بلند کی نیشنل پارٹی کی جدوجہد مظلوم و محکوم اقوام کے حقوق کا حصول ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقر پورے ملک میں انار کی پھیلی ہوئی ہے صوبہ بلوچستان عدم استحکام کا شکار ہے ملک کے حکمران عوام کے خون کا آخری قطرہ تک چوسنے کیلئے بے تاب ہیں عوام کی کسی کو کوئی فکر نہیں سب لوٹ مار میں مگن ہیں بدامنی لاقانونیت ٹارگٹ کلنگ آپریشن مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی چادراورچاردیواری کے تقدس کی پامالی کا سلسلہ بستور جاری ہے عوام اور سیاسی کارکنوں پر ظلم وتشدد کے علاوہ مہنگائی بے روزگاری جیسے پہاڑ تورے جارہے ہیں ان تمام مسائل سے نجات پانے کیلئے عوامی سیاست اور مسلسل جدوجہد ہے ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے عوام کو نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گاانہوں نے کہا کہ آنے والے انتخاباب میں نیشنل پارٹی اپنے منشور کے مطابق ہر حلقہ انتخاب سے حصہ لے گی اور عوام کی طاقت سے کامیاب ہوکر عوام کی خدمت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری رکھے گی ، انہوں نے سبی سمیت بلوچستان بھر کے کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ نیشنل پارٹی کو پیغام ہر گھر میں لے جائیں اور انے والے انتخابات کی تیاری شروع کردیں تا کہ بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حل کیلئے قومی صوبائی اور سینیٹ کی سطح تک جدوجہد کی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :