رو ہڑی کسٹم انٹیلی جنس نے قیمتی نوارادات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، اسلام آباد سے کراچی آنیوالے کنٹینر سے مورتیاں ، برتن ، اور نوادرات برآمد،نوادرات ا سلامی تاریخ کا حصہ ہیں ،غیر قانونی کھدائی کے دوران نکلنے والی نوادرات کو بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا ،ڈائریکٹر نیشنل میوزیم کراچی محمد شاہ بخا ری

اتوار 10 مارچ 2013 22:24

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10مارچ۔ 2013ء) رو ہڑی کے قریب کسٹم انٹیلی جنس نے قیمتی نوارادات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ، برآمد ہونی والی مورتیاں ، برتن ، اور نوادرات ماہ از تاریخ گندھارا اور اسلامی تاریخ کا حصہ ہیں ،محکمہ آثار قدیمہ ٹیم تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس کے عملہ نے روہڑی بائی پاس کے قریب علی واہن کے مقام پر اسلام آباد سے کراچی آنیوالے کنٹینر نمبر J T 0439کو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس میں سے لکڑی کے اٹھا ئیس سے زیا دہ باکس برآمد کرلیے اور ان کو کھو لا گیا تو ان میں سے کروڑوں روپے مالیت کی مورتیاں ، برتن اور دیگر نوادرات برآمد ہو ئیں جو انہوں نے اپنی تحویل میں لے لیں کسٹم انٹلی جنس نے اس کی اطلاع محکمہ آثا ر قدیمہ سندھ کو دی جس پر محکمہ آثار قدیمہ سندھ کی ٹیم ڈائریکٹر نیشنل میوزیم کراچی محمد شاہ بخاری کی قیادت میں سکھر پہنچ گئی ہے ٹیم نے تحقیق کا آغاز کردیا ہے اس موقع پرڈائریکٹر نیشنل میوزیم کراچی محمد شاہ بخا ری نے بتا یا کہ ابتدائی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ یہ مورتیاں ، برتن ، اور نوادرات ماہ از تاریخ گندھارا اور اسلامی تاریخ کا حصہ ہیں جو کہ غیر قانونی کھدائی کے دوران نکلی ہیں جن کو بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا محکمہ کسٹم نے کاروائی کرتے ہوئے اس کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ہے اس حوا لے سے رپورٹ ایک ہفتے کے دوران پیش کر دی جا ئے گی انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک پاکستان نوادرات کی مانگ بہت زیادہ ہے کیونکہ بیرون ملک ان نوادرات کو بطور آرٹ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے انہوں نے بتایا کہ یہ نوادرات عوام الناس کے لئے نمائش کے طور پر بھی رکھی جائیں گی واضع رہے کہ یہ کاروائی ایک ماہ قبل کی گئی تھی بعد ازیں میڈیا کو اطلاعات ملنے پر یہ کاروائی منظر عام پر لائی گئی ہے اس با رے میں سپرینٹنڈنٹ عبدالرازق سمیجو نے پریس کا نفرنس کرتے ہو ئے بتا یا کہ ہم نے یہ کا روائی گزشتہ ما ہ کی سترہ تا ریخ کو کی تھی جس کے بعد ہم نے اس کے با رے میں معلومات جمع کر نے کے لیے محکمہ آثار قدیمہ کو لیٹر لکھا تھا جس پر آج ٹیم یہاں آئی ہے انہوں نے بتا یا کہ یہ نوادرات ٹی سی ایس کے ذریعے بک کیے گئے تھے جو کہ عامر نا می بندے نے بک کرایا تھا جو جعلی نام ہو سکتا ہے جبکہ اس کو کراچی میں محمد اقبال نا می بندے نے وصول کرنا تھا انہوں نے بتا یا کہ کنٹنیر ڈا رئیور اشتیاق کو بھی گرفتار کیا گیا تھا تا ہم اسے شخصی ضما نت پر رہا کیا گیا ہے جبکہ ابھی اس کا روا ئی کا مقدمہ نہیں کیا گیا ہے ۔