پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں،پیر پگارا، الطاف حسین، اسفند یار ولی، چودھری شجاعت، غلام مصطفی جتوئی مرحوم نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اہم کردار ادا کیا، سندھ حکومت نے ایک لاکھ پچاسی ہزار افراد کو ملازمتیں دیں،تین لاکھ پینسٹھ ہزار ملازمتیں پبلک سیکٹر میں فراہم کی گئی ، یونین کونسل کی سطح پر غربت میں کمی کا پروگرام شروع کیا، ایک لاکھ خواتین کو بلاسودی قرضے دیئے گئے، بینظیر بستی پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ سات ہزار افراد کو مکانات دیئے ،صدر زرداری کی قیادت میں پینتیس ہزار نوجوانوں کو وسیلہ حق پروگرام کے تحت تین لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے دیئے گئے، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا سندھ حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی پر منعقدہ تقریب سے خطاب

پیر 11 مارچ 2013 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 11مارچ 2013ء ) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ چھ عشروں میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایک جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کررہی ہے، پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں یہ قربانیاں چالیس برسوں پر محیط ہیں،پیر پگارا، الطاف حسین، اسفند یار ولی، چودھری شجاعت، غلام مصطفی جتوئی مرحوم نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اہم کردار ادا کیا، سندھ حکومت نے ایک لاکھ پچاسی ہزار افراد کو ملازمتیں دیں،بینظیربھٹو شہید یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت دو لاکھ نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم اور وظائف دیئے گئے،تکنیکی تعلیم مکمل کرنے والے تیس فیصد نوجوان ملازمتیں حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئے، تین لاکھ پینسٹھ ہزار ملازمتیں پبلک سیکٹر میں فراہم کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

یونین کونسل کی سطح پر غربت میں کمی کا پروگرام شروع کیا گیا، ایک لاکھ خواتین کو بلاسودی قرضے دیئے گئے، بینظیر بستی پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ سات ہزار افراد کو مکانات دیئے گئے،صدر زرداری کی قیادت میں پینتیس ہزار نوجوانوں کو وسیلہ حق پروگرام کے تحت تین لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے دیئے گئے۔ پیر کو یہاں سندھ حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات میں عوام کی خدمت کی بھرپور کوششیں کیں۔

ہم ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیربھٹو کو خراج عقدت پیش کرتے ہیں۔ مرحوم پیر پگارا، الطاف حسین، اسفند یار ولی، چودھری شجاعت، غلام مصطفی جتوئی مرحوم نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ سندھ حکومت نے ایک لاکھ پچاسی ہزار افراد کو ملازمتیں دیں۔ بینظیربھٹو شہید یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت دو لاکھ نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم اور وظائف دیئے گئے۔

تکنیکی تعلیم مکمل کرنے والے تیس فیصد نوجوان ملازمتیں حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئے۔ تین لاکھ پینسٹھ ہزار ملازمتیں پبلک سیکٹر میں فراہم کی گئی ہیں۔ یونین کونسل کی سطح پر غربت میں کمی کا پروگرام شروع کیا گیا۔ ایک لاکھ خواتین کو بلاسودی قرضے دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بستی پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ سات ہزار افراد کو مکانات دیئے گئے۔

صدر زرداری کی قیادت میں پینتیس ہزار نوجوانوں کو وسیلہ حق پروگرام کے تحت تین لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے دیئے گئے۔ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ چھپن ہزار ایکڑ زرعی زمین چھ ہزار پانچ سو خاندانوں میں تقسیم کی گئی، زمین کے ساتھ بیچ، کھاد اور پانی کا انتظام بھی کرکے دیا۔ کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت متعدد کمیونٹی آرگنائزیشن کو فندز فراہم کئے گئے۔ گونگے اور بہرے بچوں کیلئے خصوصی اسکول بنا کر دیئے گئے ہیں۔