سکھر، صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرین سیلاب کو نظر انداز کر نے کیخلاف انصاف سو شل ویلفیئر کی ریلی

پیر 11 مارچ 2013 19:57

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11مارچ۔ 2013ء) سندھ کے مختلف علاقوں میں حکو مت سندھ کی جا نب سے سیلاب متا ثرین کو نظر انداز کر نے کے خلاف سکھر میں انصاف سو شل ویلفئیر ایسوسی ایشن اورپا ئلر کی جا نب سے ایوب گیٹ سے سکھر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکا لی جس میں سیلاب متا ثرین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی ریلی کے شرکا ء نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ بھی کیا اور نعرے بازی کی مظاہرین کی قیا دت ایڈو کیٹ محمد پریل مری نے کی اور اس مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ حا لیہ سیلاب نے سیکڑوں کی تعداد میں ہا ریوں سے ان کی زمینیں چھین لی ہیں جس کی وہ فا قہ کشی میں مبتلا ہیں حکو مت نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ ان کو حکو مت کی جا نب سے زمینیں دی جا ئیں گی مگر اس وقت تک وہ وعدہ وفا نہیں ہو سکا ہے انہوں نے کہا کہ ہا ریوں کو نہ صرف زمینیں دی جا ئیں بلکہ ان کو کھا د و بیج بھی مفت فرا ہم کیا جا ئے جیکب آبا دمیں بے نظیر بھٹو کے نام پر جو زمینیں خواتین کو دی گئی تھیں ان پر بھی علاقے کے وڈیروں نے قبضے کر لیے ہیں خواتین صرف ان کی صرف نام میں مالک ہیں اصل قبضہ وڈیروں نے کر رکھا ہے انہوں نے مطا لبہ کیا کہ جیکب آباد میں بینظیر کے نام پر دی گئی زمینوں کا قبضہ ان کی مالک خواتین کو دلا یا جا ئے اور حکو مت وعدے کے مطابق ہا ریوں کو زمینیں دی جا ئیں

متعلقہ عنوان :