سکھر، محکمہ تعلیم اور لٹریسی کے زیر انتظام امتحا نا ت ، افسران کی غفلت کے باعث آٹھویں جما عت کا اسلامیات کا پرچہ چار روز قبل آؤٹ ہو کر طلباء تک پہنچ گیا

منگل 12 مارچ 2013 19:47

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12مارچ۔ 2013ء) سکھر میں محکمہ تعلیم اور لٹریسی ڈیپا رٹمنٹ کے زیر انتظام امتحا نا ت میں افسران کی غفلت کے باعث آٹھویں جما عت کا اسلامیات کا پرچہ چار روز قبل آؤٹ ہو کر طلباء تک پہنچ گیاسکھر میں محکمہ تعلیم اور لٹریسی ڈپا رٹمنٹ کے زیر انتظام چھٹی سے لے کر آٹھویں جما عت کے سالانہ امتحا نات سر کا ری اسکو لوں میں شروع ہو چکے ہین جس میں سیکڑوں کی تعداد میں طلباء و طا لبات حصہ لے رہے ہیں امتحا نا ت کے دوراں محکمہ تعلیم و لٹریسی ڈپا رٹمنٹ کی غفلت کی وجہ سے آٹھو یں جما عت کا اسلامیات اور اخلا قیات کا پرچہ وقت سے چار دن قبل ہی آؤٹ ہو گیا اور منظر عام پر آگیا ہے اور کھلے عام شہر بھر کی فو ٹو اسٹیٹ کی دکا نوں پرسو سے دو سورو پے کے عیوض فرو خت ہو رہا ہے اور با آسانی طلباء و طا لبات تک پہنچ گیا ہے یہ پرچہ محکمہ تعلیم کی جا نھب سے جا ری کیے گئے ٹا ئیم ٹیبل کے مطابق سولہ ما رچ کو ہو نا تھا مگر وہ آج با رہ ما رچ کو ہی منظر عام پر آگیا ہے جسے حل کر نے میں اب طلباء و طا لبات کو کوئی پریشانی درپیش نہیں ہے کیو نکہ سوال نا مہ ان کے ہا تھوں میں ہے دو سری جا نب پر چے کے منظر عام پر آنے کی خبریں میڈیا پر نشر ہو نے کے با وجود محکمہ تعلیم سکھر کے افسران نے اس کا کو ئی نو ٹس تک نہیں لیا ہے اور وہ اس با رے میں ٹا ل متول سے کام لے رہے ہیں سکھر کی سیا سی و سما جی تنظیموں نے اس صو رتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے

متعلقہ عنوان :