اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان کو روایتی حریف کے ہاتھوں شکست ، گرین شرٹس کو 3-1سے شکست ہوئی،گزشتہ سال ٹورنامنٹ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو دو ایک سے ہرا دیا تھا،ناکامی کے بعد پاکستان کا ایونٹ میں رہنا مشکل

منگل 12 مارچ 2013 20:45

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان کو روایتی حریف کے ہاتھوں شکست ، گرین ..
{#EVENT_IMAGE_1#}ایپوہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12مارچ۔ 2013ء) بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں3-1سے شکست دیدی۔ اس ناکامی کے بعد پاکستان کا ایونٹ میں رہنا مشکل دکھائی دے رہاہے ۔ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری 22 ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے سنسنی خیز میچ کھیلا گیا۔میچ کے آغاز میں ہی گرین شرٹس کے پلیئروقاص شریف نے پاکستان کی جانب سے پہلا گول کیا، لیکن بھارتی ٹیم نے یکے بعد دو گول کرکے دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔

ایک گول کے خسارے بعد میچ کے دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کے خلاف کئی حملے کیے لیکن کھلاڑی بال کوگول میں پہنچانے میں ناکام رہے۔میچ ختم ہونے سے قبل بھارت نے تیسرا گول اسکور کرکے 3-1 کی برتری حاصل کر لی جو آخر تک قائم رہی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے اس سے اتوا کو کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو نصف درجن گولز سے ہرایا تھا جب کہ ایونٹ میں گرین شرٹس نے واحد کامیابی نیوزی لینڈ کے خلاف حاصل کی تھی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان اس سے قبل156 مقابلے ہوئے ہیں جس میں سے پاکستان نے 77 جیتے 51 میں بھارت فتح یاب ہوا جبکہ28 میچ برابر رہے۔ پاکستان اذلان شاہ کپ تین مرتبہ جیت چکا ہے جبکہ بھارت پانچ مرتبہ یہ کپ حاصل کر چکا ہے۔ گزشتہ سال ٹورنامنٹ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو دو ایک سے ہرا دیا تھا۔سابق اولمپئین کھلاڑیوں نے بھارت کے خلاف شکست کو ٹیم سلیکشن کی ناکامی اور ناقص حکمت عملی قراردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :