آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی، زرداری حکومت کی ناقص حکمت عملی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے داخلی‘ خارجی اور معاشی محاذوں پر ناکامی کا سامنا ہے، رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد افضل خاں کا تقریب سے خطاب
بدھ 13 مارچ 2013 17:06
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی 66کی صدر و امیدوارپی پی 65 ملک محمد بوٹا نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کی خیرخواہ ہے اور میاں محمد نواز شریف ہی وہ مخلص اور درددل رکھنے والے انسان نے جو ملک کو درپیش سنگین بحرانوں سے نکال کر پھر سے ملک کو ایشیاء کا ٹائیگر بنا سکتے ہیں۔
ملک محمد بوٹا نے کہا اگر قائدین نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے ٹکٹ دیا تو میں ان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا اور پاکستان کی خوشحالی اور سربلندی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) ملک بھر کی طرح فیصل آباد سے بھی کلین سویپ کرے گی اورمیاں محمد نواز شریف ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔تقریب میں پی پی 68 کے جنرل سیکرٹری زاہد حسین گجر‘ سابق ناظم شکیل احمد اعوان‘ سابق نائب ناظم غلام بھیک اعوان نے بھی خصوصی شرکت کی۔ آخر میں یونین کونسل 208 کے نومنتخب صدر حافظ فاروق اعوان‘ جنرل سیکرٹری افتخار اعوان‘ سرپرست ناصر علی اعوان‘ سینئر نائب صدر رحم علی تارڑ‘ نائب صدر محمداعظم جٹ‘ نائب صدر پی پی 66 بلال جٹ‘ خزانچی ملک افضل اور دیگر عہدیدران نے قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قائدین نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے ہم ان پر پورا اتریں گے اور میاں محمد نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے دن رات ایک کر دیں گے اور آئندہ الیکشن میں مسلم لیگی امیدواروں کو کامیاب کروانے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.