پنجاب بھر کے چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹری ملک کے تمام صوبوں میں یکساں بجلی وگیس کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہیئے ،بجلی وگیس کی غیر مساوی تقسیم کی وجہ سے بزنس کمیونٹی اورعوام پریشانی میں مبتلا ہیں

چیمبر آف کامرس سٹینڈنگ کمیٹی کا رپو ریشن کے چیئر مین رانا محمد سکندراعظم خاں کا بیان

جمعرات 14 مارچ 2013 16:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 14مارچ 2013ء) انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ کے وائس چیئر مین اور چیمبر آف کامرس سٹینڈنگ کمیٹی کا رپو ریشن کے چیئر مین رانا محمد سکندراعظم خاں نے کہا کہ پنجاب بھر کے چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹری ملک کے تمام صوبوں میں یکساں بجلی وگیس کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہیئے ،بجلی وگیس کی غیر مساوی تقسیم کی وجہ سے بزنس کمیونٹی اورعوام پریشانی میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ تک انڈسٹری کو بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسوں سے چھو ٹ دی جائے کیونکہ ایسا کرنے سے انڈسٹری کو ریلیف ملے گااوراس سے ملک کی معیشت کو مضبوط ومستحکم کرنے میں مدد ملے گی ۔ا نہو ں نے کہا کہ بجلی وگیس کے بحرانوں کی وجہ سے صنعتی عمل بھی شدید متاثرہورہا ہے اورخصوصی طور پر برآمدی مال کی تیاری ایک سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے کیونکہ برآمدی مال کی بروقت تیاری نہ ہونے کی صورت میں برآمدی آرڈزمنسوخ ہورہے ہیں۔ ر انا سکندر ا عظم نے کہا کہ حکومت بزنس مینوں کے مسائل بھی حل کرے اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف بھی دے ۔

متعلقہ عنوان :