Live Updates

مارچ کرپٹ حکمرانوں کی ریٹائرڈ منٹ کا دن ہو گا، عوام انکی ریٹائرڈ منٹ کے بعد سکھ کا سانس لیں گے ، عوام تبدیلی چاہتے ہیں لاہوریوں نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا ہے ،اب ان کا کڑا احتساب 19 کروڑ عوام عزم کریں گے ، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و امیدواراین اے 83 شہزاد یونس شیخ کا بیان

جمعرات 14 مارچ 2013 16:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 14مارچ 2013ء ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و امیدواراین اے 83 شہزاد یونس شیخ نے کہا ہے کہ 16 مارچ کرپٹ حکمرانوں کی ریٹائرڈ منٹ کا دن ہو گا، عوام انکی ریٹائرڈ منٹ کے بعد سکھ کا سانس لیں گے ، عوام تبدیلی چاہتے ہیں لاہوریوں نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا ہے اور عوام کوکہتے ہیں کہ اس ادارہ کی کوئی حیثیت نہیں،اب ان کا کڑا احتساب 19 کروڑ عوام عزم کریں گے ۔

تحریک انصاف کے کامیاب پارٹی الیکشن کے انعقاد نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے ۔ جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کا دن 65 سال بعد ایک بار پھر تاریخ اہمیت اختیار کرے گا اس دن تحریک انصاف اپنے سیاسی منشور اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے اقدامات بارے میں اہم اعلان کرے گی جس میں سب سے پہلے پاکستان ہو گا کیونکہ اگر پاک وطن محفوظ اور مضبوط ہے تو ہم سب مضبوط ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے موجودہ حکمرانوں سے سرزمین پاک پر جو کرپشن کا گند پھیلارکھا ہے اس کو صاف کرنے کے لئے تحریک انصاف اقتدار میں آکر کرپٹ حکمرانوں کو جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلے گی ۔روایتی سیاستدانوں کی بند ر بانٹ نے ملک کا بیڑا کرکے رکھ دیا ہے عمران خان نے نوجوان میں وہ جذبہ پیدا کر دیا ہے جس کے تحت وہ اپنے حقوق چھین کر ہی دم لیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات