پاکستان اور مصر کا تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

پیر 18 مارچ 2013 18:36

پاکستان اور مصر کا تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
{#EVENT_IMAGE_1#} اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ۔2013ء) مصر کے صدر محمد مرسی نےکہاہےکہ پاکستان کے ساتھ تعاون کے فروغ کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیاجائے۔ صدرزرداری کہتےہیں کہ مصرکے ساتھ تعلقات کو ہرسطح پر وسعت دیناچاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں صدرآصف علی زرداری نے مصرکے صدرڈاکٹرمحمد مرسی کے اعزازمیں ظہرانہ دیا۔تقریب سے خطاب میں مصری صدر نے کہاکہ ان کا دورہ تعلقات کو وسعت دینے کےعزم کاعکاس ہے۔

مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ معاشی اورتجارتی شعبوں میں تعاون کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔ مصری صدر کاکہناتھاکہ آزادفلسطینی ریاست کے لئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔صدر زرداری نے کہاکہ مصرکے ساتھ تعلقات کو ہرسطح پر وسعت دینا چاہتے ہیں۔ مسلم اورعرب دنیاکوبہت سے چیلنجزکاسامنا ہے۔

(جاری ہے)

اختلافات ختم کرکے مسائل کاحل نکالنا ہوگا۔

شام کی خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہیئے۔انہوں نے کہا پاکستان شام کے مسئلے کے حل کیلئے کردار اداکوتیار ہے۔اس سے پہلےمصر کے صدر محمد مرسی کی ایوان صدر آمد پر صدر زرداری اور وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے استقبال کیا۔ معزز مہمان کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ مصری صدر اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان ون آن ون ملاقات میں عالمی اورخطے کی صورتحال سمیت باہمی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔مصری آرمی چیف نے جنرل کیانی سے ملاقات میں دفاعی معاملات پر بات چیت کی۔ محمد مرسی باون برس میں پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے مصری صدر ہیں۔ ان سے قبل انیس سو ساٹھ میں صدر جمال عبدالناصر نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :