سکھر ، وکلاء اور ڈاکٹرز کے درمیان تصادم ، 2وکلاء اور دو ڈاکٹرز سمیت 5افراد زخمی

پیر 18 مارچ 2013 20:28

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18مارچ۔ 2013ء) سکھر میں وکلاء اور ڈاکٹرز کے درمیان تصادم میں دو وکلاء اور دو ڈاکٹرز سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غلام محمد مہر میڈیکل کالج کی جانب سے سکھر کے مقامی ہوٹل میں جاری سمپوزیم میں وکیل اور دوا ساز کمپنی کے نمائندے کے درمیان کار پارکنگ کے تنازع پر جھگڑا شدت اختیار کرگیا اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں دو وکیل اور دو ڈاکٹرز جبکہ ایک دوا ساز کمپنی کا نمائندہ بھی زخمی ہوا اس موقع پر وکلاء کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور دوا ساز کمپنیوں کے نمائندوں نے ان پر تشدد کیا ہے جبکہ ڈاکٹرز اور دوا ساز کمپنیوں کے نمائندوں کا موقف تھا کہ وکلا نے ہوٹل میں داخل ہوکر بدمعاشی کی اور ان پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں دو ڈاکٹرز اور ایک دوا ساز کمپنی کا نمائندہ زخمی ہوا ہے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو کنٹرول کیا۔

جھگڑے کے بعددونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے تشدد کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :