پیپلز پارٹی کو آئندہ انتخابات میں سندھ سمیت ملک بھر میں عبرت ناک شکست ہوگی، مسلم لیگ فنکشنل نے پیپلز پارٹی کو تاریخی شکست دینے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ میں دوہرا بلدیاتی نظام واپس لینے کا فیصلہ آئندہ انتخابات میں سندھ میں اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے کیا ،مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت الله شاہ راشدی پیرپگارا کی مسلم لیگ فنکشنل سکھر ڈویژن کے وفد سے بات چیت
پیر 18 مارچ 2013 20:38
(جاری ہے)
پیرپگارہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی 5 سالہ دور اقتدار میں عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عوام پیپلز پارٹی سے بیزار ہوچکی ہے، اور پیپلز پارٹی کی حکومت ختم ہونے کے بعد مٹھائیاں اور شکرانے کے نوافل ادا کئے ہیں، حکمرانون نے پانج سالوں کے دوران اتنی مہنگائی کردی ہے جو ملک کی غریب عوام خودسوزی کرنے سمیت غریب لوگ اپنے جگر کے ٹکڑے فروخت کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں اور حکمرانوں نے عوام کو کوئی بھی ریلیف فراہم نہیں کیا، انہوں نے مسلم لیگ فنکشنل کے عہدیداران اور کارکنان کو ہدایت کی کہ مسلم لیگ فنکشنل کا پیغام ملک کے کونے کونے تک پہنچائیں، اور سندھ بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے تاکہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو عبرت ناک شکست نصیب ہو، اور ہر حلقے پر صلاح مشورے کے بعد امیدوار کھڑے کئے جائیں گے، اور آئندہ انتخابات میں اتحادیوں کے سا تھ بھرپور حصہ لیں گے، انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں سندھ کی عوام مسلم لیگ فنکشنل کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں، کیوں کہ مسلم لیگ فنکشنل ہی عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.