سکھر ‘پشاور میں جوڈیشنل کمپلیکس پردہشتگردانہ حملہ کیخلاف وکلاء کاعدالتی کارروائی کا بائیکاٹ‘ کوئی وکیل عدالت پیش نہیں ہوا ‘ سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا

منگل 19 مارچ 2013 20:38

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19مارچ۔2013ء) پشاور میں جوڈیشنل کمپلیکس میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف سکھر کے وکلاء کی جانب سے عدالتوں کی کارروائیوں کا بائیکاٹ کرکے احتجاج کیا گیاپشاور میں جوڈیشنل کمپلیکس میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف ملک بھر کی طرح سکھر میں وکلاء کی جانب سے ہائیکورٹ اور سیشن کورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ کرکے سیشن کورٹ کے احاطے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت ہادی بخش بھٹ و دیگر نے کی اس موقع پر وکلاء کا کہنا تھا کے وکلاء برادری کے قتل عام کے بعددہشت گردوں نے عدالتوں کو حراساں کرنے کیلئے بم دھماکوں کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے وکلا برادری ایسے تمام عمل کی بھر پور مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کے وکلاء برادری اور عدالتوں پر دہشتگردی کے حملے بندنہ ہوئے تو ملک بھر کی وکلاء برادری مجبور سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیگی انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے وکلاء کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :