آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں اور پاکستانی زرعی جامعات کے درمیان سائنسدانوں اور طلبا کے باہمی تبادلوں کے ساتھ ساتھ تحقیق کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا‘ بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے ‘ پاکستان میں آسٹریلوی ماہرین کی مدد سے پوسٹ ہارویسٹ نظام کو بہتر بناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے عملی تعاون مہیا کیا جائے گا، پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر پیٹر ہیورڈ کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں سائنسدانوں اور اساتذہ سے خطاب
بدھ 20 مارچ 2013 16:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی حکومت پاکستان کے زرعی شعبے بالخصوص ہارٹیکلچر اور لائیوسٹاک کے ساتھ ساتھ پانی کے بہتر استعمال کے لئے عملی تعاون فراہم کر رہی ہے جسے مزید فروغ دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم میں اضافے کے لئے بھی عملی اقدامات بروئے کار لا رہا ہے۔ انہوں نے زرعی یونیورسٹی کے تعلیمی و تحقیقی معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں جامعہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ قبل ازیں یونیورسٹی کے ڈین کلیہ سوشل سائنسز و قائمقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقبال ظفر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی میں آسٹریلوی امداد سے متعدد زرعی منصوبے جاری ہیں جن میں سماجی رجحانات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی ایک بڑی تعداد آسٹریلیا کی مختلف جامعات اور تحقیقی اداروں میں پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کر چکی ہے اور یہ سلسلہ پوری رفتار کے ساتھ جاری ہے۔ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے جامعہ میں جاری مختلف تحقیقی منصوبوں کے بارے میں آسٹریلوی ہائی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آم اور کینو کو لاحق سوکھے پن کی بیماری کے علاج کے لئے آسٹریلوی سائنسدانوں کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے جبکہ ساہیوال نسل کی گائے کے بریڈنگ پروگرام اور دودھ کی زیادہ پیداوار کے لئے بھی آسٹریلوی تجربات کا نچوڑ ترجیحات میں شامل ہے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے سنٹر آف ایگریکلچرل بیالوجی اینڈ بائیوٹیکنالوجی (CABB)، وائرس سے پاک ترشاوہ پھلوں کی نرسری پروگرام، گندم کی بریڈنگ اور مانسینٹو کے زیرانتظام لگائے جانے والے نمائشی پلاٹ کا دورہ کیا اور یہاں جاری تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار چوہدری محمد حسین، پرنسپل آفیسر تعلقات عامہ پروفیسر ڈاکٹر محمد جلال عارف و دیگر انتظامی افسران اور سائنسدان بھی اس دوران ان کے ہمراہ رہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.