گندم کی پیداواربڑھانے کیلئے پاک امریکہ تعاون

بدھ 20 مارچ 2013 16:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 20مارچ 2013ء) پاکستان میں گندم کی پیداواربڑھانے کیلئے امریکی اورپاکستانی ماہرین گندم کی پیداوار میں اضافے کیلئے باہمی تعاون سے کام شروع کردیا ۔امریکی شعبہ زراعت کے تعاون سے امریکی سائنسدانوں کی ٹیم نے گزشتہ ہفتے فیصل آباد کا دورہ کیا تاکہ گندم کی مختلف بیماریوں اور خطے کے مخصوص موسم میں بہتر پیداوار دینے والے گندم کی جانچ و درجہ بندی کی جاسکے۔

امریکی اور پاکستانی محققین اس بات کی بھی جانچ کرینگے کہ ماحول کی گرمی کس طرح مختلف اقسام کے بیجوں کی پیداوار پرمثبت یا منفی اثرڈالتا ہے۔امریکی شعبہ زراعت اپنے ویٹ پروڈکٹیویٹی اینھیسمنٹ پراجیکٹ کے تحت اس وقت پاکستان کے 115 مختلف علاقوں کیلئے 60 اقسام کے موزوں بیجوں کی درجہ بندی اورتعین میں مدد کررہا ہے تاکہ موسم کے لحاظ سے موافق بیچ کا انتخاب کرکے زیادہ پیداوارحاصل کی جاسکے۔

(جاری ہے)

امریکی شعبہ زراعت نے گزشتہ ہفتے گندم کی بہتربوائی اورکٹائی کے آلات پاکستانی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو فراہم کئے، 25 سال پرانی مشینوں کی جگہ ان نئی مشینوں کی بدولت پاکستان میں گندم کی پیداوار میں بہتری لائی جاسکے گی ۔گزشتہ روزایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں جدید امریکی مشینیں پاکستان حوالگی کے سلسلے میں تقریب ہوئی۔اس موقع پرامریکی شعبہ زراعت کے مشیرصحت آئن ونبورنے نے کہا کہ پاکستان اورامریکہ میں گندم خوراک کا اہم حصہ ہے،دونوں ممالک کے سائنسدانوں کے تعاون سے نہ صرف زراعت کے شعبے کو تباہی سے بچایا جاسکے گا بلکہ پیداوارمیں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :