بااثر شخصیات نے محکمہ جنگلات سندھ کی 30 لاکھ ایکڑ اراضی ہڑپ کرلی ہے ،مسلم لیگ ن لائرز فورم کے رہنما یعقوب لاکھیر کا ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 23 مارچ 2013 21:49

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23مارچ۔2013ء) مسلم لیگ ن لائرز فورم کے رہنما و نامور وکیل محمد یعقوب لاکھیر نے انکشاف کیاہے کہ سندھ و پنجاب کے سیاسی و بااثر شخصیات نے محکمہ جنگلات سندھ کی 30 لاکھ ایکڑ اراضی ہڑپ کرلی ۔ وہ ہفتہ کو یہاں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ سندھ و پنجاب کے سیاسی و بااثرشخصیات سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، نگراں وزیر اعظم زاہد علوی ،گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود،سابق وزیر اعلیٰ لیاقت جتوئی ، غلام مرتضی ٰ،شاہنواز خٹک،ذوالفقار علی مرزا و دیگر نے محکمہ جنگلات کے افسران کیساتھ ملی بھگت کر کے سندھ کی 30لاکھ ایکڑ اراضی پر غیر قانونی طریقے سے قبضہ کر اس اراضی پر موجود تقریباً 700ارب روپے مالیت کی لکڑیوں کی فروخت کر کے محکمہ جنگلات کا نقصان پہنچاکر اس کا مکمل ریکارڈ ختم کر کے اس زمین کے جھوٹے کاغذات تیار کر کے اراضی کو رونیو ڈپارٹمنٹ کھاتے میں تبدیل کیا انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے دوران ان بااثر افراد نے اپنی اراضی بچانے کیلئے سیلاب کا رخ غریب ہاریوں کی زمین کی جانب موڑ دیا جس کے نتیجے میں غریب ہاریوں کی فصلیں تباہ ہو گئی محکمہ جنگلات کے کرپشن میں ملوث افسران نے جنگلات کی 200ملین اراضی لیز پر دے رکھی ہے محکمہ جنگلات میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور اراضی کو بااثر شخصیات سے چھٹکارا دلانے کیلئے ہم نے سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن بھی داخل کر رکھی ہے اور آئندہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے تمام ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ایم ایل ن کے رہنما بشیر بھٹو ، شہزادو بھٹو و دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :