Live Updates

تحریک انصا ف ہی قوم کو مو جو د ہ گھمبیر صو رتحا ل اور مسا ئل سے نجا ت د لا ئے گی،عمران خان کی قیا د ت پا کستان کو ترقی اور خوشحا لی کی را ہ پر گا مز ن کر سکتی ہے،23ما رچ کو ہو نے والے جلسہ نے ان تما م حکمرانوں کیلئے سو نامی ثا بت ہو ا ہے۔ تحر یک انصا ف یو تھ ونگ کے ضلعی صدر و امیدوار پی پی 65احمد بلال خاں کا بیان

اتوار 24 مارچ 2013 18:03

فیصل آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ ۔ 2013ء) پا کستان تحر یک انصا ف یو تھ ونگ کے ضلعی صدر و امیدوار پی پی 65احمد بلال خاں نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف ہی قوم کو مو جو د ہ گھمبیر صو رتحا ل اور مسا ئل سے نجا ت د لا ئے گی،صرف عمران خان کی قیا د ت ہی پا کستان کو کا میا بی ترقی اور خو شحا لی کی را ہ پر گا مز ن کر سکتی ہے،23ما رچ کو ہو نے والے جلسہ نے ان تما م حکمرانوں کیلئے سو نامی ثا بت ہو اہے،عمران خان نے ہمیشہ مثبت سیا ست کو فروغ دیا۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روٹی‘کپڑااور مکان دینے کا نعرہ لگانے والی پیپلزپارٹی نے غر یب کو خودکشی پر مجبور کر دیا ہے، پیپلزپارٹی اور ان کے اتحادی ملکی مسائل کے حل میں مکمل طور ناکام ہوچکے ہیں اور یہ مزید جتنی دیر اقتدار میں رہیں گے ملکی مسائل میں کمی نہیں بلکہ مزید اضافہ ہی ہوگا، انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی،بے روگاری،کرپشن، لوٹ مار او ر لوڈشیڈ نگ جیسے مسائل جتنے آج ہیں ماضی میں ان کی مثال نہیں ملتی، ملک کو مزید بحرانوں سے بچانے کیلئے فوری طور عام انتخابات کا اعلان کیا جا ئے تاکہ عوام کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کر کے مخلص اور ملک دوست عوامی نمائندے منتخب کر سکیں۔

(جاری ہے)

احمد بلال خاں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکو مت مفاہمت کے نام پر ملک اور اداروں کو تباہ کر رہی ہے اور قوم ان سے اب ہر صورت نجات چاہتی ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات