پاکستان کے ساتھ جوہری تعاون پرامن مقاصد کے لیے ہے،چین

پیر 25 مارچ 2013 19:45

پاکستان کے ساتھ جوہری تعاون پرامن مقاصد کے لیے ہے،چین
{#EVENT_IMAGE_1#}بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2013ء) چین نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جوہری تعاون پرامن مقاصد کے لیے ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام میں فریقین کی جانب سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھا گیا ہے اور آئی اے ای اے اس کی باقاعدہ نگرانی کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ چند سالوں کے دوران جوہری معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ چین کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب بھارتی میڈیا میں یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ چین خفیہ معاہدے کے تحت پنجاب میں تیسرے ایٹمی ری ایکٹر کی تعمیر میں پاکستان کی مدد کرے گا۔

متعلقہ عنوان :