چار ماہ سے گنے کی ادائیگی نہ ملنے پر کسانوں کا شوگر ملز کمالیہ کی انتظامیہ کیخلاف احتجاج

منگل 26 مارچ 2013 20:52

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔26مارچ۔2013ء) چارماہ سے گنے کی ادائیگی نہ ہونے پر کسانوں زمینداروں کا شوگرملزکمالیہ کے خلاف احتجاج ہماری ادائیگیاں کروائی جائیں ورنہ ڈی سی اوآفس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سامنے احتجاج کروائیں گے خالد محمود تفصیل کے مطابق علاقہ بھر کے کسانوں زمینداروں نے دسمبر2012سے کمالیہ شوگر ملزکو گنا سپلائی کررکھا ہے جس کی چار ماہ گذرنے کے باوجود ابھی تک کمالیہ شوگرملزکی انتظامیہ کی طرف سے ادائیگیاں نہ کی گئیں کسان زمیندارگنے کے ادائیگی کے لیے جب ملزمیں رابطہ کرتے ہیں تو انہیں اگلے روز آنے کا کہہ کر چکر دے دیا جاتاہے معروف زمیند ار خالدمحمود ، سیٹھ فضل حسین نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ہماری گنے کی ادائیگیاں کروائی جائیں ادائیگی نہ ہونے پر علاقہ بھر کے کسان ڈی سی اوآفس کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے

متعلقہ عنوان :