Live Updates

پی ایچ اے کاتحریک انصاف سے مینا رپاکستان جلسے کے موقع پر تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر ہرجانہ وصول کرنیکا فیصلہ

بدھ 27 مارچ 2013 20:51

پی ایچ اے کاتحریک انصاف سے مینا رپاکستان جلسے کے موقع پر تنصیبات کو ..
{#EVENT_IMAGE_1#} لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27مارچ۔2013ء) پی ایچ اے نے تحریک انصاف سے 23مارچ کومینا رپاکستان کے جلسے کے موقع پر جنگلوں‘ پودوں او رپھولوں کونقصان پہنچانے پر ہرجانے کے طو رپر 4لاکھ روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ بتایاگیا ہے کہ پی ایچ اے نے تحریک انصاف کے منتظمین سے 23مار چ کو مینار پاکستان کی گراؤنڈ پر ہونیوالے جلسے میں کسی بھی نقصان کے پیش نظر پانچ لاکھ روپے بطور سکیورٹی وصول کئے تھے ۔

(جاری ہے)

پی ایچ اے کی انتظامیہ نے شرکاء کی طرف سے جنگلوں‘ پودوں اور پھولوں کو پہنچانے جانیوالے نقصان کی تصاویر اورڈی جی پی ایچ اے کی طرف سے منظوری کے بعد نوٹس تحریک انصاف کے منتظمین کو بھجوا دیا ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے مینار پاکستان کی گراؤنڈ پر جلسے کی وجہ سے پودوں‘ پھولوں ں اور جنگلوں کو نقصان پہنچانے کی مد میں پانچ لاکھ روپے کی ادائیگی کا نوٹس جاری کیا گیاتھا لیکن منتظمین نے اسکی ادائیگی نہیں کی تھی جس کے بعد پی ایچ اے انتظامیہ نے تحریک انصاف سے پیشگی پانچ لاکھ روپے وصول کر لئے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات