چیف الیکشن کمشنرکی کسی حوا لے سے کو ئی جا نبداری نظر نہیں آئی،جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل ڈا کٹر خا لد محمود سو مروکی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 28 مارچ 2013 20:37

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28مارچ۔2013ء) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل ڈا کٹر خا لد محمود سو مرو نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرکی ابھی تک کسی حوا لے سے کو ئی جا نبداری نظر نہیں آئی اس نے کا غذات نا مزدگی جو شرائط لکھی ہیں ان کو پر کرنا کسی پل صراط سے کم نہیں پیپلز پا رٹی کو شکست دینے کے لیے اکٹھے ہو ئے ہیں اتحا د میں شامل پا رٹیوں کے ساتھ سیٹ اید جسٹمنٹ کے حوا لے سے نو اپریل کو ہو نے وا لے اجلاس میں کر لیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو سکھر کے صو با ئی اسمبلی کے حلقے پی ایس ٹو سے کا غذات نا مزدگی جمع کر انے سے قبل میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فخر الدین جی ابراہیم ہماری پا رٹی کے کا رکن نہیں کہ ان پر کو ئی اعتراج کریں یاجا نبدار ی کا الزام عائد کریں ان کاکہنا تھا کہ انتخا بات میں پی پی پی کو شکست ہو گی ہمارے ساتھ اتحا د میں دس سے زائد جما عتیں شا مل ہیں ہمیں الیکشن کمیشن سے امید ہے کہ وہ غیر جانبداراور آزاد انتخا بات کر ائے گا ہم انتخا با ت میں کرپشن کا ریکا رڈ تو ڑنے وا لوں کا مقابلہ کریں گے۔