اقوام متحدہ میں یادداشت ریکارڈ کیلئے جمع کرائی، بے نظیر بھٹو اور نواز شریف اپنے سیاسی معاملات پراقوام متحدہ اور بیرونِ ملک سربراہان مملکت کو خطوط لکھتے رہے ، کراچی میں حلقہ بندیاں متحدہ کا ووٹ بینک تقسیم کرنے کی سازش ہے،متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 31 مارچ 2013 16:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31مارچ۔ 2013ء) متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی میں حلقہ بندیوں سے متعلق اقوام متحدہ میں یادداشت رکارڈ کے طور پرجمع کرائی ہے،بے نظیر بھٹو اور نواز شریف بھی اپنے سیاسی معاملات پراقوام متحدہ اور بیرونِ ملک سربراہان مملکت کو خطوط لکھتے رہے ہیں، کراچی میں حلقہ بندیاں متحدہ کا ووٹ بینک تقسیم کرنے کی سازش ہے۔

(جاری ہے)

وہ سکھر ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم سے پہلے بے نظیر بھٹو اور نواز شریف بھی اپنے سیاسی معاملات پراقوام متحدہ اور بیرونِ ملک سربراہان مملکت کو خطوط لکھتے رہے ہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں حلقہ بندیاں متحدہ کا ووٹ بینک تقسیم کرنے کی سازش ہے۔جب الیکشن شیڈول کااعلان ہوگیا توحلقہ بندیاں نہیں ہوسکتیں ، اسی لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے ، امید ہے کہ انصاف ملے گا۔