پی پی63میں کاغذا ت نامزدگی داخل کروانے والے امیدواروں نے اپنے اثاثے ظاہر کر دیئے

منگل 2 اپریل 2013 20:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2اپریل۔ 2013ء)پی پی63میں کاغذا ت نامزدگی داخل کروانے والے امیدواروں میں جماعت اسلامی کے رانااکرام اللہ خاں 48لاکھ اثاثوں کے ساتھ سرفہرست جبکہ پاکستان جسٹس پارٹی کی صفیہ انوار غریب ترین امیدوارہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے راناخان شبیرحسین خان کے کل اثاثہ جات 17لاکھ جبکہ اسی پارٹی کے امیدوارراناسرورخاں کے اثاثہ جات صرف 9لاکھ ہیں ۔

رائے راشدعلی نے کل اثاثہ جات کی جگہ کچھ بھی نہیں لکھا ۔تاہم ان کے ماہانہ اخراجات24ہزاراورراناخان شبیرحسین خاں اورراناسرورکے ماہانہ اخراجات 10ہزارروپے ہیں۔ان دونوں کے ملکیتی مکان تین مرلہ کی قیمت 90نوے ہزارہے ابھی تک پی پی63کے صرف پانچ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی لوڈکئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرواتے ہوئے امیدوارپی پی 63رائے راشدعلی خاں نے سال2010میں آمدن 95ہزار،سال 2011میں دولاکھ 85ہزار،سال2012میں تین لاکھ 15ہزارآمدن ہوئی ٹیکس کوئی نہیں اداکیا۔

(جاری ہے)

ایک ایکٹروراثتی اراضی ہے جہاں سے بیس ہزارسالانہ آمدن ہوتی ہے زرعی ٹیکس کوئی نہیں اداکیا۔چک40میں دس مرلہ کا رہائشی مکان ہے جس کی مالیت تین لاکھ روپے ہے۔تین لاکھ روپے کے سرمایہ سے فروٹ کمیشن ایجنٹ کاکام کررہے ہیں پانچ تولے زیورات جن کی مالیت اڑھائی لاکھ روپے ہے بیوی کی ملکیت ہیں گھریلوفرنیچرجس کی مالیت ایک لاکھ روپے ہے جہیزکاسامان ہے ذاتی اخراجات 24ہزارماہانہ ہیں۔

راناشبیرحسین خاں نے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین کے لئے کاغذات داخل کروائے ہیں جس میں انہوں نے سال 2011میں دولاکھ 45ہزارچھ سو،سال 2011میں دولاکھ90ہزاردوسو،سال2012میں تین لاکھ40ہزارپانچ سوروپے آمدن پر ہرسال 12280روپے ٹیکس اداکیاہے۔زرعی رقبہ چھ کنال انیس مرلے جس کی مالیت سات لاکھ روپے ۔ملکیتی احاطہ تین مرلے مالیت 90ہزار،زیورات بیس تولے مالیت بارہ لاکھ پانچ سوروپے،نقد دولاکھ،فرنیچرمالیت اڑھائی لاکھ،اثاثوں کی کل مالیت 17لاکھ درج کی ہے۔

ماہانہ اخراجات دس ہزارروپے ہیں۔رانااکرام اللہ خاں نے جماعت اسلامی کی طرف سے کاغذات داخل کروائے ہیں جس میں انہوں نے 14مرلہ کے ملکیتی مکان کی مالیت 30لاکھ اوردولاکھ روپے پرائیویٹ سکول میں کاروباری حصہ داری،مہران گاڑی مالیت چارلاکھ،بیس تولے طلائی زیورات مالیت 10لاکھ ، فرنیچر دولاکھ اورکل اثاثہ جات کی مالیت اڑتالیس لاکھ روپے بتائی ہے۔

راناخان شبیرحسین خاں کے بھائی رانامحمدسرورنے سال 2010میں دس لاکھ آمدنی پر دس ہزارٹیکس،سال2011میں گیارہ لاکھ اورٹیکس 5500روپے ،سال 2012میں آمدن دس لاکھ اورٹیکس دس ہزارچارسوپچاس اداکیا ۔زرعی رقبہ چھ کنال انیس مرلے مالیت سات لاکھ ،رہائشی مکان تین مرلے مالیت نوے ہزار،دس تولے زیورات مالیت چھ لاکھ پچیس ہزار،نقددولاکھ ،کل اثاثہ جات 825888روپے ہے ماہانہ خرچ دس ہزارروپے ہے۔پاکستان جسٹس پارٹی کی طرف سے پی پی63کے کاغذات نامزدگی داخل کروانے والی صفیہ انوار غریب ترین امیدوارہیں جن کے پاس نہ توکوئی گھرہے نہ کوئی اوراثاثہ جات ہیں۔