سکھر میں امیدواروں کے کا غذات نامزدگی کی جا نچ پڑتال دوسرے روز بھی جا ری، خواجہ سرا ء صنم فقیر سمیت متعدد امیدواروں کے کا غذات نامز دگی بحال

منگل 2 اپریل 2013 20:50

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2اپریل۔ 2013ء) سکھر میں امیدواروں کے کا غذات نامزدگی کی جا نچ پڑتال دوسرے روز بھی جا ری ِ، خواجہ سرا ء صنم فقیر سمیت متعدد امیدواروں کے کا غذات نامز دگی بحال ہو گئے سکھر کے دو قومی اور صو با ئی اسمبلی کے چارحلقوں پر کا غذات نا مزدگی کی جا نچ پڑتال کا سلسلہ دو سرے روز بھی جا ری رہا دو ریٹرننگ افسر ان ان کا غذات نا مز دگی کی جا نچ پڑتال کر رہے ہیں دوسرے روزبڑی تعداد میں امیدواروں کے کا غذات نا مزدگی کی جانچ پڑتال ہوئی اس دوران کئی امیدواروں کے کا غذات نامز دگی پر اعتراضا ت بھی اٹھا ئے گئے جبکہ کئی امیدواروں کے کا غذات نا مزدگی بحال کر دیئے گئے جن میں پی ایس ون سکھر ون سے امیدوار خواجہ سراصنم فقیر ، ڈا کٹر نصر اللہ بلو چ،ذا کر بندہا نی ، غلام شبیر دایو ، آغا ایوب و دیگر کے شامل ہیں کا غذات نا مزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر امیدواروں اور ان کے حا میوں کی ایک بڑی تعداد عدالت میں مو جود تھیجنہوں نے بعد ازیں اپنے امیدواروں کی کاغذات نامزدگی بحال ہونے پر بھنگڑے ڈالے اور نعرے لگائے ۔