Live Updates

تحریک انصاف ضلع سکھرکے رہنما اور الیکشن 2013ء میں پی ایس ون پر پاکستان تحریک انصاف کے نامز د امیدوار زبیر کریم کے کاغذات منظور

جمعرات 4 اپریل 2013 20:12

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4اپریل۔ 2013ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھرکے رہنما اور الیکشن 2013ء میں پی ایس ون پر پاکستان تحریک انصاف کے نامز د امیدوار زبیر کریم کے کاغذات منظور کرلیے گئے ہیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر کریم نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کو بچانے کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے اور عمران خان کی قیادت میں ملک بھر سے شاندار کامیابی حاصل کرکے عوام کے بنیادی مسائل حل کرینگے انہوں نے کہا کہ گذشتہ دور اقتدار میں عوام کو صرف غربت مہنگائی بیروزگاری ، لوڈشیڈنگ کے تحفے دئیے گئے آج ملک میں اس قدر مہنگائی ہے کہ لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں انہوں نے سکھرکی عوام سے اپیل کی کہ وہ آزمائے ہوئے لوگوں کو ووٹ دینے کے بجائے اسے لوگوں کو ووٹ دیں جو ان کے مسائل حل کرنے کے قابل ہوں انہوں نے کہا کہ عوام ووٹ کی طاقت سے عمران خان کے ہاتھوں کو مضبوط کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات