شاہ عبداللطیف یونیورسٹی نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 3امیدواروں کی ڈگریاں جعلی قرار دیدیں

جمعرات 4 اپریل 2013 23:28

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4اپریل۔ 2013ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 3امیدواروں کی ڈگریاں جعلی قرار دیدیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں دیوان سیدعاشق حسین نے ایک سال میں ہی (بی اے )پارٹ 1اور بی اے پارٹ 2کے امتحان دیکرشاہ عبداللطیف یونیوسٹی سے جعلی ڈگری حاصل کی تھی اسی طرح نوابزادہ محمد اکبر نے انٹر میڈیٹ کی جعلی ڈگری کی بنا پر بی اے میں داخلہ لیکر بی اے کی ڈگری حاصل کی تھی اسی طرح نوابزادہ طارق مگسی نے بھی شاہ عبداللطیف یونیورسٹی سے بی اے کی جعلی ڈگری حاصل کی تھی اس سلسلے میں جب شاہ عبداللطیف یونیورسٹی انتظامیہ سے ر ابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے امیدواروں دیوان سید عاشق حسین ۔

نوابزادہ طارق مگسی اور نوابزادہ محمد اکبر کی ڈگریوں کو یونیورسٹی کی جانب سے جعلی قرار دیتے ہوئے ہائیر ایجو کیشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :