عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ، بڑی تعداد میں امیدوار کے کا غذات نا مزدگی منظو ر

ہفتہ 6 اپریل 2013 18:55

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6اپریل۔ 2013ء) الیکشن 2013میں حصہ لینے والے امیدواروں کا سکھر میں چھٹے روز بھی اسکروٹنی کا عمل جا ری ، بڑی تعداد میں امیدوار کے کا غذات نا مزدگی منظو ر کر لیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر میں انتخا بات میں حصہ لینے وا لے 319امیدواروں کی جا نب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ماتحت ریٹرننگ آفسر کے پاس جمع کرائے جانے والے کا غذات نا مزدگی کی اسکروٹنی کا سلسلہ چھٹے روز بھی جاری رہا جس میں مختلف سیاسی و دینی جما عتوں ، آزاد امیدواروں کی اسکرو ٹنی کی گئی اور اسکروٹنی کے بعد ان کے کا غذات نا مزدگی منظور کر لیے گئے اسکروٹنی کے موقع پر مختلف محکموں سوئی گیس ، سپیکو ،پی ٹی سی ایل و دیگر نمائندگان سمیت امیدواروں کے حامیوں کی بڑی تعداد بھی ریٹرننگ آفس میں مو جودتھی امیدواروں کی کا غذات نا مزدگی کی منظوری کے بعد ان کے حا میوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی انہوں نے ریٹرننگ آفس کے باہر اپنے امیدواروں کے حق میں نعرے بازی کی اور جلوس میں شکل میں روانہ ہوئے ۔