Live Updates

سکھر، تحریک انصاف کے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور،کارکنوں کا جشن ،پی پی پی کے سابق وزراء کے کاغذات نامزدگی پر سینکڑوں اعتراضات

ہفتہ 6 اپریل 2013 20:04

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6اپریل۔ 2013ء) تحریک انصاف کے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، سکھر میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا جشن ،پی پی پی کے سابقہ وزراء کے کاغزات نامزدگی پر سینکڑوں اعتراضات لگ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سکھر کے تمام امیدواروں کے فارم بحال ہو گئے، جس میں NA-198, NA199,اور PS-03پر ڈاکٹر ربنواز کلوڑ ، PS-4ایڈوکیٹ صوفی زادہ ظہیر محمد بابر ، PS-02غلام مرتضیٰ جسکانی ، PS-01سید اما م شاہ ، زبیر کریم اور دوا خان کے فار م بحال ہو گئے ، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف سکھر ضلع بھر میں جشن منایا گیا ، جبکہ دیگر حریف سیاسی پارٹیوں جس میں پی پی پی کے سابق وزیر سید خورشید شاہ کے فارم پر 22سے زائد اعتراضات اٹھائے گئے ہیں ، اس دوران تحریک انصاف کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ انہیں اعلیٰ عدلیہ او ر الیکشن کمیشن پر بھر پور اعتماد ہے اور وہ پاکستان سے کرپٹ سیاسی امیدواروں کو ہمیشہ کیلئے نا اہل قرار دیکر ایک نئے پاکستان بنانے میں ہماری مدد کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :