Live Updates

میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف مایوس عوام کے لئے نویدہیں، آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ( ن ) ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی ، منتخب ہو کر حلقہ کی تمام محرومیوں کو ختم کر دونگا،مسلم لیگ (ن ) پی پی 67 کے امیدوار شوکت علی رانا کی انتخابی مہم کے دوران گفتگو

پیر 8 اپریل 2013 17:27

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 8اپریل 2013ء) مسلم لیگ (ن ) پی پی 67 کے امیدوار شوکت علی رانا نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف مایوس عوام کے لئے نویدہیں، آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ( ن ) ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی ، منتخب ہو کر حلقہ کی تمام محرومیوں کو ختم کر دونگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پی پی 67 کی مختلف یونین کونسلوں کے دورہ کے دوران کارکنوں اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ زرداری ٹولہ نے ملک و قوم کو مقروض بنا دیا ہے ۔کرپشن کی نحوست سے قومی ادارے ناکارہ ہوچکے ہیں ۔ دنیا کاکوئی ملک قرض کے سہارے زیادہ دنوں تک نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ ہوس پرست حکمرانوں نے پاکستان کے نام پرقرض لے کراپنے نجی اکاؤنٹ میں منتقل کئے ہیں جبکہ اس کاسودعوام کو اپنے خون سے اداکرنا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

حکمرانوں نے اپنے دونوں ہاتھوں میں کشکول اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ گلے میں امریکہ کی غلامی کاطوق پہناہواہے ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی تمام امیدوں کامرکز ہے ۔( ن) لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے ثابت کردیاہے۔ شریف برادران پاکستان کوترقی وخوشحالی کی بلندیوں تک لے جائیں گے ۔ ملک کوموجودہ بحرانوں سے مسلم لیگ ن ہی نکال سکتی ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائدین شریف برادران نے اپنے دور اقتدار میں ملکی تعمیر وترقی، سلامتی وبقا قومی خوشحالی کیلئے کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات