پیپلزپارٹی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ،پیپلزپارٹی کو ختم کرنے والے خود ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیں گے،پیپلزپارٹی نے دوران اقتدار بے شمار تاریخی کارنامے انجام دئیے ،جمہوری حکومت کا آئینی مدت کے پانچ سال پورے کرنے کا سہرا صدر آصف علی زردرای اور ان کے اتحادیوں کو جاتا ہے ، پیپلزپارٹی این اے 83 کے امیدوار و سابق سٹی ناظم چوہدری ممتاز علی چیمہ کی پارٹی کارکنان اور عمائدین حلقہ سے گفتگو

پیر 8 اپریل 2013 17:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 8اپریل 2013ء ) پیپلزپارٹی این اے 83 کے امیدوار و سابق سٹی ناظم چوہدری ممتاز علی چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ،پیپلزپارٹی کو ختم کرنے والے خود ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیں گے ،ملک و قوم اور جمہوریت کے لئے پیپلزپارٹی کے قائدین کے مشن کی تکمیل کے لئے کوشاں ہے ،پیپلزپارٹی نے دوران اقتدار بے شمار تاریخی کارنامے انجام دئیے ہیں جمہوری حکومت کا آئینی مدت کے پانچ سال پورے کرنے کا سہرا صدر آصف علی زردرای اور ان کے اتحادیوں کو جاتا ہے ،مخالفین اور مفافقین کے بے بنیاد پراپیگنڈ کے باوجود حکومت نے عوامی مسائل حل کئے اور عوام کو سہولیات فراہم کیں ۔

وہ پیر کو یہاں پارٹی کارکنوں اور عمائدین حلقہ سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن حلقہ کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی ہے اس تکمیل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ماضی میں جو بھی وعدے کئے تھے پورے کئے تھے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی طاقت سے اقتدار حاصل کیا ہے ۔ عوام سے کی طاقت سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی باتیں کرنے والوں کو اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنا ہوگا کیونکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عومی طاقت سے اقتدار حاص کیا ہے اور ہم ان سے کیا جانوالا ایک ایک وعدہ پورہ کریں گے اب الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہو نگے ۔

متعلقہ عنوان :