سکھر ، نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات ، کھلے عام نقل جاری ، مختلف امتخانی مراکز میں امیدوار زیادہ گنجائش کم

پیر 8 اپریل 2013 22:48

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8اپریل۔2013ء)سکھر میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع، کھلے عام نقل جاری ، مختلف امتخانی مراکز میں امیدوار زیادہ گنجائش کم ،تفصیلات کے مطابق سکھر کے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام سکھر ، خیرپور ، نوشہروفیروزاور گھوٹکی کے192امتحانی مراکز میں نویں اور دسویں جمارت کے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے ہیں جو 19اپریل تک جاری رہے گے ان امتحانات میں 1لاکھ سے زئاد طلباء حصہ لے رہے ہیں امتحانی مراکز میں آج نویں جماعت کے مطالعہ پاکستان کا امتحانی پرچہ ہوا جس میں بورڈ کی جانب سے نقل کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے اور ان مراکز میں کھلے عام نقل جاری رہی طلباء کبھی گائیڈیں تو کبھی سالڈ پیپیر کے زریعے اپنا پرچہ حل کرتے ہوئے نظر آئے جبکہ بورڈ کی جانب سے امتحانی مراکز میں متعین عملہ ان کو روکنے کے بجائے صرف دیکھتا رہا امتحانی مراکز میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے طلباء و طلبات کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا امتحانی مراکز پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے بھی معمولی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ امتحانی مراکز کے باہر طلباء و طلبات کے رشتے دار دوست احباب کا ہجوم رہا جو انہیں نقل کرانے میں مدد فراہم کرتے رہے ۔