چوہدری سعید اقبال نے حلقہ میں جو بلا امتیاز تعمیروترقی کے بے مثال کام کروائے ‘ اچھی سیاست کو فروغ دیا، کسانوں ، مزدوروں اوردوسرے شعبہ زندگی سے وابسطہ لوگوں کے دیر ینہ مسائل حل کرنے میں کبھی کوتاہی نہیں کی ، پیپلز پارٹی فیصل آباد کے رہنما ممتاز کاروباری شخصیت میاں نوید اقبال کا بیان

منگل 9 اپریل 2013 17:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 9اپریل 2013ء) پیپلز پارٹی فیصل آباد کے رہنما ممتاز کاروباری شخصیت میاں نوید اقبال نے کہاہے کہ حلقہ این اے 81میں چوہدری سعید اقبال سابقہ ایم این اے نے جو بلا امتیاز تعمیروترقی کے بے مثال کام کروائے یہ ان کی بہترین کارکردگی کا ثبوت اور آئندہ الیکشن میں کامیابی کی نوید ہے ، علاقہ میں اچھی سیاست کو فروغ دیا ، کسانوں ، مزدوروں اوردوسرے شعبہ زندگی سے وابسطہ لوگوں کے دیر ینہ مسائل حل کرنے میں کبھی کوتاہی نہیں کی ، اربوں روپے کے فنڈز کو امانت سمجھ کر فلاح و بہبود پر خرچ کیے حقیقت میں انہوں نے عوامی نمائندگی کا حق اداکردیا۔

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی اقربا ء پروری اور نا انصافی تھانہ کچہری کی سیاست کو فروغ نہیں دیاعلاقہ میں کسانوں کی سہولت کے لیے رابطہ سڑکیں بنوائیں صحت کے مراکز اورتعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وہ دیردینہ مسائل حل کرائے ۔ جن کی آڑ میں دوسرے نمائندے صرف دعوے کرتے اور نعرے لگاتے رہے ۔ آج لوگ مطمئن ہیں انشاء اللہ عوامی حمایت سے ایک دفعہ پھر کامیابی حاصل کریں گے ۔ کیونکہ عوام چوہدری سعید اقبال کی کارکردگی دیکھ چکے ہیں اب عوام کبھی دھوکہ نہیں کھائیں گے ۔ امن ، تعمیرو ترقی ، تعلیم و صحت کی مزد ترقی کے لیے چوہدری سعید اقبال ایک حوالہ ہیں ۔